ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے وٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا

بدھ 17 جولائی 2019 15:36

ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے وٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ایف آئی اے سائبر کرائم سیل نے بند روڈ لاہور سے وٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کو بلیک میل کرنے پر محسن منظور شخص کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ایف آئی سائبر کرائم سیل کو خاتون کلثوم اختر نے درخواست دی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھاملزم محسن منظور درخواست گزار کی بیٹی کو بلیک میل کرتا اور دھمکیاں دیتا ہے ۔سائبر کرائم سیل نے کارروائی کرتے ہوئے تمام میٹریل برآمد کرلیا ہے جس میں موبائل سم اور دیگر ممنوعہ مواد شامل ہے۔سائبر کرائم سیل نے سائبر کرائم ایکٹ کے مطابق مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :