Live Updates

وزیراعظم عمران خان آج کل کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں؟

وزیراعظم اپنے فارغ وقت میں ٹی وی دیکھنے کی بجائے کتابیں پڑھنے کو زیادہ ترجیح دیتے ہیں۔ قریبی ذرائع

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 17 جولائی 2019 14:56

وزیراعظم عمران خان آج کل کونسی کتاب پڑھ رہے ہیں؟
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے منفرد اور خود اعتماد انداز کی وجہ سے جانے جاتے ہیں، انہیں اکثر پریس کانفرنسز میں تاریخ کے حوالے دیتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔ وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیراعظم عمران خان کو اکثر وزیراعظم ہاؤس میں ٹریک سوٹ میں بھی دیکھا گیا لیکن عمران خان کو دیکھ کر اکثر ایک سوال ذہن میں اُبھرتا ہے کہ کیا ملک کے وزیراعظم کو بھی اپنے لیے وقت ملتا ہو گا ؟ کیا اس ملک کا وزیراعظم بھی فارغ وقت گزارتا ہو گا ؟ اور اگر ایسا ہے تو اس وقت میں وہ کیا کرتے ہوں گے ؟ اس تجسس کا جواب حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع نے بالآخر دے ہی دیا۔

وزیراعظم عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے فارغ وقت میں ٹی وی دیکھنے کی بجائے کتابیں پڑھنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اور اپنی اسی عادت کی وجہ سے آج کل بھی وزیراعظم عمران خان اپنے فارغ وقت میں عالمی شہرت یافتہ ایک کتاب پڑھنے میں مصروف رہتے ہیں۔ اور اُس کتاب کا نام '' دی سلک روڈز'' ہے ۔ اس کتاب کو عالمی مارکیٹ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کتاب کا درجہ حاصل ہے ۔

جبکہ گڈ ریڈز پر اس کتاب کی ریٹنگ 4.2 ہے۔ اس کتاب میں مشرق کی تاریخ کے حوالے سے کئی واقعات اور حقائق کا تذکرہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں مصنف نے بتایا کہ کس طرح مشرق اور مغرب میں رہنے والے افراد پہلی مرتبہ ملے، اور انہوں نے کس طرح تجارت، جنگ اور ثقافت کے ذریعے ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات بنائے ۔ اس کتاب میں مشرقی اور مغربی عوام کے آپسی تعلق پر بھی بات کی گئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان سے متعلق یہ سچ جان کر یقیناً ان کے فالوورز بھی اس کتاب کو خریدیں گے اور اس کو ضرور پڑھیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات