Live Updates

ملکی تاریخ میں پہلی بارکسی وزارت کا خرچ صفر ہو گیا

مراد سعید نے کپتان کا بہترین کھلاڑی بن کر دکھا دیا،وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد کا ریکارڈ اضافہ،مراد سعید نے اب تک قومی خزانے کی کوئی رقم استعمال نہیں کی، ماضی میں کروڑوں روپے خرچ کیے جاتے تھے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 15:31

ملکی تاریخ  میں پہلی بارکسی وزارت کا خرچ صفر ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 جولائی 2019ء) : ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا خرچ صفر ہو گیا۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات پر بھرپور عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کی 11 ماہ کی کارگردگی پر رپورٹ جاری کی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزارت مواصلات کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد کا ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا۔

صرف 11 ماہ میں وزارت کو ریونیو 43 ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔سابقہ دور میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے لاکھوں روپے محض ٹی اے ڈی اے وصول کیے تھے۔سابق پارلیمانی سیکرٹری نے 48 لاکھ 52ہزار اور وزیر نے 35لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کیے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سابق دور میں گاڑی اور پٹرول کا خرج ایک کروڑ بیس لاکھ سے زائد تھا لیکن مراد سعید نے اب تک قومی خزانے کی کوئی رقم استعمال نہیں کی۔

(جاری ہے)

11 ماہ میں 7 ارب کی رقم ریکور کرکے خزانے میں جمع کروا دی گئی۔اس کے برعکس سابق دور میں ریکوری کی مد میں کوئی رقم نہیں جمع کروائی گئی۔وزارت مواصلات کے منصوبوں میں شفافیت کے لیے بھی جدید نظام متعارف کروایا۔خیال رہے مراد سعید پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما ہیں جنہوں نے اپنی محنت کے بل بوتے پر سیاسی میدان میں نام بنایا۔تحریک انصاف کی حکومت میں انہیں وزیر مملکت بنایا گیا تھا تاہم اچھی کارگردگی کی وجہ سے انہیں وزیر بنایا دیا گیا، مراد سعید کو دو وزاتیں سونپی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپنے تمام وفاقی وزراء سے 100 روزہ کارگردگی کی رپورٹ طلب کی تھی۔ وزیراعظم نے اجلاس کے دوران تمام وزراء کی کارگردگی کا جائزہ لیا تھا۔ حکومت کی 100روزہ گارکردگی کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعظم عمران خان نے مراد سعید کی کارکردگی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے کئی وزراء کی کارکردگی بہت اچھی ہے،مراد سعید نے بہت اچھا کام کیا اس لیے اس کو وفاقی وزیر بنا دیا،مراد سعید وہ واحد وزیر ہیں جنہیں شاندار کارگردگی پر ترقی دی گئی۔

۔وزیراعظم نے مراد سعید کو وزیر مملکت کے عہدے سے ترقی دے کر وفاقی وزیر کا عہدہ سونپنے کا اعلان کیا تھا۔حکومت کے پہلے سو روز کے دوران وزارت مواصلات سے قومی خزانے کو3ارب 72کروڑ 17لاکھ کا فائدہ ہوا۔احتساب کے عمل سے بھی 46 کروڑ کی ریکوری ہوئی۔ وزیر مواصلات مراد سعید نے مواصلات اور پوسٹل سروسز کے محکمے میں اعلیٰ کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اربوں روپے کا ریکارڈ منافع کما یا تھا۔

انہوں نے کہا ملکی اداروں کو خسارے سے نکال کر منافع بخش بنانے میں مراد سعید نے اہم کردارا ادا کیا۔وزارت مواصلات کا ریونیو 4 ماہ میں 9 ارب 54 کروڑ روپے تک پہنچ گیا تھا۔ادارے میں احتساب کے عمل سے 4 ارب 32 کروڑ سے زائد کی وصولی ہوئی۔3 ماہ میں انقلابی اقدامات سے ریونیو میں 184 فیصد اضافہ ہوا۔ ارجنٹ میل اور سیم ڈے ڈلیوری سروس بھی ریونیو میں اضافے کی بڑی وجہ تھے۔

۔گذشتہ سال نومبر میں جاری کی گئی ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزرات مواصلات نے مخلتف اخراجات میں کمی سے ساڑھے 3 ارب روپے بچائے۔ اضافی گاڑیوں سے آنے والے 20کروڑ 88 لاکھ روپے قومی خزانے میں جمع کروا ئے گئے۔وزارت کی جانب سے تجاوات کے خلاف آپریشن میں ایک ارب 28کروڑ روپے وصول کیے گیے اور غیر قانونی ٹھیکے اور گھپلوں میں 40کروڑ روپے کی ریکوری کر لی گئی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات