وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کا پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

بدھ 17 جولائی 2019 16:15

وفاقی وزیرداخلہ اعجاز احمد شاہ کا پاکستان رینجرز (سندھ) کے ہیڈ کوارٹرز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) وفاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز احمد شاہ نے عہدہ سنبھالنے کے بعد بدھ کوہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز (سندھ) کا دورہ کیا اور ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل عمر احمد بخاری سے ملاقات کی۔ رینجرز ہیڈکوارٹرز پہنچنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادرچڑھائی اور دٴْعا کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ کوپاکستان رینجرز(سندھ) کی آپریشنل تیاریوں، مشرقی سرحد، سندھ بھر اور بالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر داخلہ نے صوبے بھر میں دہشتگردی اور دیگر جرائم کے تدارک کے لیے اقدامات اور امن وامان کے قیام کے لیے رینجرز کے کردار کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبہ سندھ کے امن کو ہر صورت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔