Live Updates

امریکا نے کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات کے دوسرے دور میں مثبت پیش رفت کا خیر مقدم

وزیر اعظم پاکستان سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے ، امریکی محکمہ خارجہ

بدھ جولائی 16:19

امریکا نے کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکرات ..
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) امریکا نے کرتارپور راہداری منصوبے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے دوسرے دور میں مثبت پیش رفت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب کرے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن آرٹیگس نے پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاک بھارت کرتارپور راہداری منصوبے کو خوش آئند قرار دیا۔

اس دوران ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا ایسے تمام اقدامات کی حمایت اور حوصلہ افزائی کرتا ہے جو پاکستان اور بھارت کے عوام کو ایک دوسرے سے قریب کرے۔پاکستانی وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکا سے متعلق مورٹن آرٹیگس نے کہا کہ وہ سرکاری دورے پر آئندہ ہفتے امریکا آرہے ہیں اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کریں گے۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات