Live Updates

کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے تحریک انصاف حکومت نے مثال قائم کی ہے،

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر تک آ گیا،پاکستان تحریک انصاف

بدھ 17 جولائی 2019 16:54

کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے تحریک انصاف ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) کفایت شعاری مہم کے ذریعے قومی خزانے کا درست استعمال کر کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت نے مثال قائم کی ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر وزارتوں کے اخراجات میں کمی کے احکامات کو زبردست پذیرائی حاصل ہوئی ہے، ملکی تاریخ میں پہلی بار کسی وزارت کا اب تک کا خرچ صفر تک آ گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق وفاقی حکومت نے وزارت مواصلات کی 11 ماہ کی کارکردگی اور اخراجات رپورٹ جاری کر دی ہے۔ وزارت کی آمدن میں 51 فیصد سے زائد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ صرف 11 ماہ میں محصولات 43 ارب روپے سے تجاوز کر گیا ہے۔ سابق دور حکومت میں وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری نے لاکھوں روپے محض ٹی اے ڈی اے وصول کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق سابق پارلیمانی سیکرٹری نے 48 لاکھ 52 ہزار اور وزیر نے 35 لاکھ 91 ہزار روپے خرچ کئے، وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے اب تک قومی خزانے سے کوئی رقم استعمال نہیں کی، سابق دور میں صرف گاڑی اور پٹرول کا خرچ 1 کروڑ 20 لاکھ سے زائد تھا۔ موجودہ وزیر نے ٹی اے ڈی اے گاڑی اور پٹرول کی مد میں وزارت کا کوئی پیسہ خرچ نہیں کیا۔ بیان کے مطابق مراد سعید نے اب تک 7 ارب روپے سے زائد کی رقم ریکور کر کے قومی خزانے میں جمع کروا ئی ہے۔

سابق دور حکومت میں ریکوری کی مد میں کوئی رقم جمع نہیں کی گئی۔ موجودہ حکومت میں اینٹی اینکروچمنٹ مہم کے ذریعے بھی اربوں روپے کی رقم ریکور کی گئی۔ وزارت کے منصوبوں میں شفافیت کے لئے بھی جدید نظام متعارف کروایا گیا۔ ای بلنگ, ای ٹینڈرنگ اور موبائل ایپ جیسی سہولیات سے ادارے میں شفافیت کو بڑھایا گیا۔ قومی شاہراہوں کے مختلف منصوبے بھی 3 سے 6 ماہ میں مکمل ہو جائیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات