بارش کے پانی میں خادم اعلیٰ کی کرپشن تیرتی ہوئی نظر آئی ‘ صمصام بخاری

کاش شہبازشریف انے اپنے بیٹوں اور داماد کو مثبت کاموں پر لگایا ہوتا‘ سیکرٹری اطلاعات

بدھ 17 جولائی 2019 17:29

بارش کے پانی میں خادم اعلیٰ کی کرپشن تیرتی ہوئی نظر آئی ‘ صمصام بخاری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ چند بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا اور بارش کے پانی میں خادم اعلی کی کرپشن تیرتی نظر آئی۔لاہور میں پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے صمصام بخاری نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ نے لانگ شوز پہن کر فوٹو سیشن کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

چند بارشوں نے مسلسل 10 سالہ لیگی حکومت کا پول کھول دیا، میگا منصوبوں اور کرپشن سے توجہ ہٹتی تو لیگی حکومت کچھ کرتی، عوام پوچھتے ہیں کہ بڑے شہروں پر بھاری فنڈز کہاں خرچ ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے لاہور کو وینس بنا دیا، 6 مرتبہ حکومت کرنے والوں نے کبھی لانگ ٹرم منصوبہ بندی نہیں کی، کاش شہبازشریف انے اپنے بیٹوں اور داماد کو مثبت کاموں پر لگایا ہوتا، شریف فیملی ملک وقوم کی خدمت کرتی تو آج یہ حال نہ ہوتا۔صمصام بخاری نے مزید کہا کہ جس شعبے کو دیکھیں شریفوں کی کرپشن سے اٹا ہوا نظر آتا ہے، موجودہ حکومت نے ہر شعبے میں اصلاحات کا کام شروع کردیاہے۔(