مسلم لیگ (ن) کی راناثنااللہ کیساتھ جیل میں انسانیت سوز سلوک رواں رکھنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع

چیف جسٹس رانا ثنا اللہ کے ساتھ جیل میں رواں رکھے جانے والے انسانیت سوز سلوک کا از خود نوٹس لیں‘ عظمیٰ بخاری کی قرارداد کا متن

بدھ 17 جولائی 2019 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری نے پارٹی کے مرکزی رہنما راناثنااللہ کے ساتھ جیل میں انسانیت سوز سلوک رواں رکھنے کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی ۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ کے ساتھ جیل میں نارواسلوک پر گہری تشویش ہے ۔

(جاری ہے)

راناثنااللہ شوگر اور بلڈ پریشر کے مریض ہیں،رانا ثنااللہ کو 48گھنٹے تک جیل میں کھانے کیلئے کچھ نہیں دیا گیا۔رانا ثنااللہ کے اہلخانہ کو کھانا،ادویات اوردیگر ضروری اشیاء ان تک پہنچانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔ چیف جسٹس سے مطالبہ ہے کہ رانا ثنا اللہ کے ساتھ جیل میں رواں رکھے جانے والے انسانیت سوز سلوک کا از خود نوٹس لیا جائے۔انہیںبطور رکن قومی اسمبلی استحقاق کے مطابق سہولیات مہیا کی جائیں۔راناثنااللہ کو گھر کا کھانا اور ادویات کی اجازت دی جائے۔