Live Updates

ہنرمند خواتین باعزت روزگار کمانے کے ساتھ بلوچستان کی ترقی میںکلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں،

خواتین کی ترقی اور فلاح وبہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، رکن قومی اسمبلی منورہ منیر کاووکیشنل سینٹر میں مختلف کورسز کے اختتام پر خواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب

بدھ 17 جولائی 2019 17:38

کوئٹہ۔ 17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی منورہ منیر نے کہاہے کہ ہنرمند خواتین باعزت روزگار کمانے کے ساتھ بلوچستان کی ترقی میںکلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں خواتین کی ترقی اور فلاح وبہبود وفاقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ پروفیشنل خواتین معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈال رہی ہیں۔

ان خیالات کااظہاربدھ کو ایس پی ڈی ووکیشنل سینٹر میں مختلف کورسز کے اختتام پرخواتین میں سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے موقع پرمنعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کی خواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے خاص کر بلوچستان میں بلوچی اینڈی کرافٹ کو صنعت کاری کا درجہ دینے سے یہاں کی ہنرمند خواتین بلوچستان کی موجودہ حالات کو ترقی یافتہ کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، رکن قومی اسمبلی منورہ منیرنے کہاکہ خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود پاکستان تحریک انصاف کے حکومت اولین ترجیحات میں شامل ہے وزیراعظم عمران خان کا وژن یہی ہے ہم نہ صرف خواتین کو تمام تربنیادی حقوق دلانا ہے بلکہ ان کے فلاح وبہبود کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ان کے لیے ہر ممکن اقدام کررہے ہیں جس سے ان کی زندگیوں میں نہ صرف آسانیاں پیدا ہوں بلکہ مملکت خداداد کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس قوم کا نام روشن کرسکے، انہوںنے کہا کہ بلوچستان کی طالبات اورخواتین میں ٹیلنٹ کی کوئی کم نہیں ہے صرف انہیں مواقع اورپلیٹ فارم مہیا کیا جائے تووہ ملکی ترقی اور بلوچستان کی خوشحالی میں اپنا کرداراداکرنے کے کیساتھ اپنے پیشہ وارانہ مہاراتو ںکی بناء پرپاکستان وبلوچستان کانام روشن کرسکتے ہیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات