کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضامن ہے۔ گورنرسندھ

بدھ 17 جولائی 2019 17:55

کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضامن ہے۔ گورنرسندھ
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضامن ہے۔ جاری اعلامیہ کے مطابق یہ بات انہوں نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم سے گورنر ہائوس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں باہمی اتفاق رائے سے صوبہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔