ماہ جون میں 3 لاکھ 96 ہزار 398 پنشن یافتگان میں 2 ارب 76 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی ہے، ای او بی آئی

بدھ 17 جولائی 2019 18:05

ماہ جون میں 3 لاکھ 96 ہزار 398 پنشن یافتگان میں 2 ارب 76 کروڑ روپے کی خطیر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ریٹائرڈ، معذور، بیمہ دار ملازمین اور متوفی پنشن یافتگان کے پسماندگان کو پنشن فراہم کرنیوالے قومی فلاحی ادارہ ایمپلائز اولڈایج بینی فٹس انسٹی ٹیوشن (ای اوبی آئی) نے ماہ جون 2019ء میں 3 لاکھ 96 ہزار 398 پنشن یافتگان میں 2 ارب 76 کروڑ روپے کی خطیر رقم تقسیم کی ہے۔

(جاری ہے)

ای او بی آئی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بڑھاپا پنشن حاصل کرنیوالے 2 لاکھ 43 ہزار 215، پسماندگان پنشن کے 1 لاکھ 47 ہزار 408 جبکہ معذوری پنشن کے 5 ہزار 243 کیسز شامل ہیں۔

ای او بی آئی میں رجسٹرڈ شدہ آجران کی تعداد 1 لاکھ 26 ہزار 692 جبکہ بیمہ دار ملازمین کی تعداد 82 لاکھ 60 ہزار 993 ہے۔ اس وقت ای او بی آئی میں کم سے کم پنشن کی شرح 65 سو جبکہ زیادہ سے زیادہ پنشن کی شرح 14 ہزار روپے ماہانہ ہے۔