نیب نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کر دیا

نیب نے شہباز شریف کی 32 منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی ہدایت کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 17 جولائی 2019 18:09

نیب نے شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کر دیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء) نیب نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی جائیدادیں منجمد کرنے کا خط جاری کر دیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نیب نے شہباز شریف کی 32 منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں منجمد کرنے کی ہدایت کی ہے۔ نیب نے شہباز شریف کی 3 جائیدادیں منجمد کرنے کے لیےڈی سی ہری پور کو ہدایت کی ہے۔نیب نے ڈی جی ایکسائز پنجاب کو شہباز شریف کی 2 گاڑیاں منجمد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

نیب نے شہباز شریف کے دو پلاٹس منجمد کرنے کے لیے سیکرٹری ماڈل ٹاؤن سوسائٹی کو بھی خط لکھا ہے۔اس کے علاوہ نواز شریف کے 9 پلاٹس منجمد کرنے کے لیے ڈی جی ایل ڈی اے کو بھی خط لکھا ہے۔اس کے علاوہ ڈی ایچ اے لاہور کو بھی شہباز شریف کے دو پلاٹس منجمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیب نے ایس ای سی پی کو شہباز شریف کی کمپنیاں منجمد کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے نیب نے مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔نیب نے شہباز شریف کے 96 ایچ ماڈل ٹاؤن لاہور، ڈنگہ گلی میں بنگلہ اور خیبرپختونخواہ میں رہائشی گھر کے خلاف خط لکھا۔ ذرائع نے بتایا کہ شہباز شریف کی قیمتی گاڑیوں کے خلاف بھی ضابطے کی کارروائی کے لیے خط تحریر کیا گیا۔ نیب ذرائع کے مطابق یہ تمام اثاثے شہباز شریف نے ٹی ٹی آمدنی سے خریدے گئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب لاہور پہلے مرحلے میں ناجائز اثاثے منجمد کرے گا۔جس کے بعد ب نیب نے شہباز شریف سمیت اُن کے اہل خانہ کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ سلمان شہباز، حمزہ شہباز اور ان کی اہلیہ کے اثاثے بھی منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔نصرت شہباز کے 22 کروڑ 56لاکھ 35 ہزار کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔۔حمزہ شہباز کے 41 کروڑ 11 لاکھ کے اثاثے منجمد کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا۔