چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کا انضمام الحق کی خدمات کو خراج تحسین

بدھ 17 جولائی 2019 18:19

چیئرمین پی سی بی اور ایم ڈی کا انضمام الحق کی خدمات کو خراج تحسین
لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی اور ایم ڈی وسیم خان نے انضمام الحق کی پاکستان کرکٹ کیلئے سر انجام دی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ انضمام الحق پاکستان کے آئی کونز میں سے ایک ہیں جنہوں نے بطور کھلاڑی، بطور کپتان اور بطور چیف سلیکٹر پاکستان کی خدمت کی، بطور چیف سلیکٹر بھی انہوں نے اپنی ذمہ داری بااحسن خوبی نبھائی، ان کے دور میں کئی باصلاحیت نوجوان کھلاڑی قومی ٹیم کا حصہ بنے جو مستقبل میں پاکستان کا اثاثہ ثابت ہوں گے ۔

پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ انضمام الحق نے پاکستان کرکٹ کیلئے بہت خدمات سر انجام دی ہیں‘ انہوں نے کہاکہ مجھے امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی پاکستانی کرکٹ کے لئے اپنی خدمات جاری رکھیں گے ۔