خطے کے بہترین ٹیلنٹ کی آرٹس کونسل تک رسائی کو آسان بنایا جائیگا، چوہدری طاہرمحمود

بدھ 17 جولائی 2019 18:19

ملتان ۔17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل ملتان چودھری طاہر محمود نے کہا ہے کہ خطے کے بہترین ٹیلنٹ کی آرٹس کونسل تک رسائی کو آسان بنایا جائیگا۔ وہ ملتان آرٹس کونسل ملتان میں آرٹسٹ ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین کے ایک وفد سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ فنکار برادری کے دیرینہ مسائل کے حل کے لئیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھی جائینگی۔

انہوں نے کہا کہ ملتان عظیم فنکاروں اورہنر مندوں کا خطہ ھے اور یہاں کے فنکاروں نے اپنے فنی کمالات سے ہمیشہ اپنے خطے کا نام روشن کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آرٹس کونسل ٹیلنٹ ہنٹ'مصورانہ اور کرافٹ کی نمائشوں'موسیقی ' ڈرامہ اور بچوں کے پروگراموں کے علاوہ بہت سے علمی ' ادبی اور ثقافتی پروگرام ترتیب دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آرٹسٹ ایسوسی ایشن ملتان کے صدر رمضان شہزاد نے کہا کہ ملتان کی سرزمین نے ہمیشہ بڑے بڑے فنکاروں کو جنم دیا ہے اور یہ دھرتی فنکاروں اورہنرمندوں کی دھرتی ہے۔

انہوں نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر چودھری طاہر محمود کی آرٹس کونسل میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ آرٹسٹ ایسوسی ایشن فن کی ترقی اور ترویج میںہمیشہ کی طرح آرٹس کونسل کا ساتھ دیتی رہیگی۔اس موقع پر صدر رمضان شہزاد اور جنرل سیکرٹری فوزیہ شاہین کے علاوہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران ایاز خان'رزاق شاہد'معراج خالد'مجاہد انجم'یامین گلفام'آصف دکھی'اسماعیل جاوید'رمشا خان اور وقاص ملک نے چودھری طاہر محمود کو آرٹس کونسل میں تعیناتی پر ان کو مبارک باد پیش کی۔انہیں پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور ان کے لئیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔