Live Updates

خیبر پختونخوا کے ہزاروں کارکن 19جولائی کو احتساب عدالت کے سامنے مریم نواز شریف کا پیشی پر بھر پور استقبال کرینگے، مرتضی جاوید عباسی،

ڈاکٹر عباد اللہ خان حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کاآغاز صوابی سے شروع کر دیا گیا ہے، شٹر ڈائون ہڑتال میں عوام نے ثابت کر دیا غریب عوام پی ٹی آئی حکومت سے نالاں ہیں ، ورکرز کنونشن سے خطاب

بدھ 17 جولائی 2019 18:31

صوابی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل و سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی اور قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے مواصلات کے چیر مین ڈاکٹر عباد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن صوبہ خیبر پختونخوا کے ہزاروں کارکن 19جولائی کو احتساب عدالت کیمپ راولپنڈی کے سامنے مرکزی نائب صدر اور دختر پاکستان مریم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر تاریخی اور بھر پور استقبال کرینگے۔

اور اس موقع پر بھر پور قوت کامظاہرہ کیا جائیگااور حکومت کے خلاف فیصلہ کن تحریک کاآغاز صوابی سے شروع کر دیا گیا ہے۔ ان خیالات کااظہار مرکزی سیکرٹریٹ صوابی میں ایک بڑے ورکرز کنونشن سے خطاب کر تے ہوئے کیا جس سے ضلعی صدر حاجی محمد شیراز خان ، جنرل سیکرٹری حاجی دلدار خان، سابق ایم پی اے بابر سلیم ، صوبائی نائب صدر حاجی سجاد خان ، سینئر نائب صدر اسرار خان ایڈوکیٹ اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے پاکستان اور بلخصوص پختون سر زمین پر امن قائم کر کے ایک عظیم احسان کیا لیکن مسلم لیگ اور ہماری قیادت نے یہ قرض نہیں چکایا انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت اور وزیر اعظم عمران نے امن کے حوالے سے جو وعدہ کیا تھا ان کا یہ کر دار منفی رہا بلکہ اس کے بر عکس پی ٹی آئی کی قیادت اور اس کے حواریوں نے ملکی سلامتی کا سودا کیا جس پر ہم لعنت بھیجتے ہیں عمران خان خود علماء کرام اور دیگر قیادت کو گالیاں دے رہے ہیں ۔

شٹر ڈائون ہڑتال میں ملک کے عوام نے ثابت کر دیا کہ غریب عوام پی ٹی آئی حکومت سے نالاں ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اس وقت ملک کی مخلص ، سنجیدہ اور دیانتدار سیاسی حقیقی قیادت کے خلاف صرف انتقامی کارروائیاں کر رہے ہیں ۔ہم سلیکٹڈ وزیر اعظم کے ان کارروائیوں کے خلاف مذمت اور مزاحمت کے طور پر 19جولائی کو اسلام آباد جائیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک کی سیاسی قیادت کو بلیک میل کر رہی ہے اور ملک کی حقیقی سیاسی قیادت کو دیوار سے لگا کر بنگلہ دیش جیسے حالات پیدا کر رہی ہے۔

ایسے رویوں سے ہمیشہ قومیں تباہ ہوئی ہے موجودہ حکومت ملک کی معیشت کو سنبھال نہ سکی میاں نواز شریف کا سب سے بڑا جرم یہ ہے کہ انہوں نے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ کر کے امن بحال کر دیا انہوں نے کہا کہ جج نے ویڈیو میں اعتراف کیا ہے لہٰذا جج جو معطل کرنے کی بجائے حکومت ان کے فیصلے کو ختم کریں انہوں نے کہا کہ 19جولائی کی صبح آٹھ بجے صوابی انٹر چینج سے ہزاروں کارکنوں کا قافلہ صوبائی قیادت کی جلوس میں شامل ہو کر اسلام آباد کے لئے روانہ ہو گاانہوں نے کہا کہ نا اہل اور کرپٹ حکمرانوں کی حمایت کرنا بھی غداری ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات