گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی گورنر ہائوس میں ملاقات

بدھ 17 جولائی 2019 18:34

گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم کی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) گورنر سندھ عمران اسماعیل سے سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے گورنر ہائوس میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں صوبہ کی مجموعی صورتحال ، ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں باہمی اتفاق رائے سے صوبہ کی ترقی کے لئے کام کرنے کا عزم کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبہ کے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کرپشن سے پاک معاشرے کی تشکیل ہی ملک کے معاشی استحکام کی ضامن ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم نے اس موقع پر کہا کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ملک کے بہترین مفاد میں ہے۔