ہماری جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے،سید مصطفی کمال

بدھ 17 جولائی 2019 18:38

ہماری جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کی جدوجہد کسی فرد واحد کیلئے نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہے کیونکہ 21جولائی کا جلسہ پاکستان کا تاریخی جلسہ ثابت ہوگا ،ان خیالات کا اظہار انہوں پاکستان ہاس میں شعبہ خواتین کے زمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ میں پورے پاکستان کی خواتین کو دعوت دیتا ہوں کہ پاکستان کی تعمیر وترقی میں اپنابھر پور کردار ادا کرنے کیلیے آگے آئیں کیونکہ پاکستان ایک عظیم ملک ہونے کے باوجو د ہم ایک عظیم قوم نہیں بن سکتے جب تک اس میں خواتین کا کردار نہیں ہو گااور۔

پی ایس پی کی جدوجہد میں خواتین کا کردار ناقابل فراموش ہیانہوں نے کہا ہمارا نعرہ عزت،انصاف،اختیار ہے اور یہ ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے اور پاک سر زمین پارٹی خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اانہوں نے کہا کہ پی ایس پی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جس میں سب سے زیادہ خواتین شامل ہیں جو کہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پی ایس پی خواتین کے حقوق کی سب سے بڑی علمبردار ہے لہزا ا خواتین کا فرض ہے کہ گھر کے ساتھ ساتھ معاشرے میں مثبت تبدیلیوں کیلئے پی ایس پی کا پیغام محبت کے پیغام کو گھر گھر محلے محلے پہنچائی تاکہ آنے والوں نسلوں کو بہتر مستقبل دے سکیں۔