Live Updates

اپوزیشن کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے کیوں خوفزدہ ہی ‘ گورنر پنجاب

چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی کوشش کر نے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ،ہم صادق سنجرانی کیساتھ کھڑے ہیں‘ چوہدری سرور

بدھ 17 جولائی 2019 18:50

اپوزیشن کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے کیوں خوفزدہ ہی ‘ گورنر پنجاب
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ لوگوں کو سڑکوں پر لانے کی دھمکیاں دینے والی اپوزیشن بتائے کہ وہ ملک میں کر پشن کے خاتمے اور شفاف احتساب سے کیوں خوفزدہ ہی ،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کیلئے اقدامات جاری رکھے گی،چیئر مین سینٹ کو ہٹانے کی کوشش کر نے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا ،ہم چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے ساتھ کھڑے ہیں،کر پشن کا خاتمہ اور بلاتفر یق شفاف احتساب ملک وقوم کی ضرورت ہے۔

گور نر ہائوس لاہور میں تحر یک انصاف یوتھ ونگ کے علی بخاری اور تحر یک انصاف کے مر کزی رکن رانا ساجد شوکت سمیت دیگر سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پوزیشن کا حکومت اور جمہوریت پر ہر ’’وار ‘‘ناکام ہوگاعوام کو احتجاج پر اکسانے کی کوشش کرنیوالی اپوزیشن اپنے عزائم میں فلاپ ہی ہوگی کیونکہ عوام آج بھی تحر یک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام نے اس ملک کو کر پشن سمیت دیگر مسائل سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر نے کیلئے تحر یک انصاف کو مینڈ یٹ دیا اور انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف ملک کو کر پشن،ظلم ،ناانصافی ،مہنگائی اور بے روز گاری جیسے مسائل سے نجات دلا کر ہی دم لے گی اور ملک کو حقیقی معنوں میں قائد اور اقبال کا پاکستان بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام سے مستر دشدہ اپوزیشن اب اپنی سیاست چمکانے کیلئے ملک میں انتشاراور فساد کی سیاست کر رہی ہے مگر ان کو مکمل مایوسی ہوگی کیونکہ عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے بلکہ عوام عمران خان اور تحر یک انصاف کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات