کوہاٹ ،عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کیخلاف کریک ڈاؤن ،3سٹور سیل کردیئے

بدھ 17 جولائی 2019 18:53

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) ضلعی انتظامیہ کوہاٹ نے عطائی ڈاکٹروں اور جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3سٹور سیل کردیئے جبکہ کم وزن روٹی بیچنے اور ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے پر10 سے زائد نانبائیوں اور کباب و گوشت فروشوں کوموقع پر جرمانہ کردیا۔بدھ کے روز ڈپٹی کمشنرکوہاٹ مطیع اللہ خان کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر - I طاہر علی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر - III مراد احمد ہوتی الگ الگ کاروئیوں کے دوران مین بازارمیں عطائی ڈاکٹروں اورجعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 3 سٹورسیل کردئیے جبکہ تیراہ بازار اورہنگوروڈ پرواقع مختلف تندوروںاورکباب فروشوں کے دُکانوں پراچانک چھاپے مارے اور کم وزن روٹی بیچنے اور ناغہ کے روز گوشت فروخت کرنے کی خلاف ورزی پر10 سے زیادہ نانبائیوں اورکباب وگوشت فروشوںکوموقع پرجرمانہ کردیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر طاہر علی کا کہناتھا کہ کسی کوانسانی جانو ں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے اورحکومتی احکامات کے روشنی میں عطائی ڈاکٹروں اورجعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری رکھاجائے گا۔ان کا مزید کہناتھا کہ عوام بھی اس سلسلے میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اورایسے عناصر کی نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جاسکے ۔ ادھر مراد ہوتی نے متنبہ کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کرنے کی صورت میں انہیں جرمانہ کے ساتھ ساتھ جیل بھی بھیج دیاجائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کی طرف سے مقررکردہ نرخ اوروزن سے کم روٹی فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :