Live Updates

شریف فیملی اپنے بچھائے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے، ایم شاہ زید خان

بدھ 17 جولائی 2019 19:06

لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماایم شاہ زید خان نے کہاہے کہ شریف فیملی اپنے بچھائے ہوئے جال میں خود ہی پھنس رہی ہے، کڑیوں سے کڑیاں مل رہی ہیں، کئی چہرے بے نقاب ہوں گے ،مریم بی بی خود ہی مدعی اور خود ہی منصف بننا چاہتی ہیں،ن لیگ ہر قیمت پر سیاسی تصادم چاہتی ہے ،الزامات لگانے والوں کو سچ سننے کا حوصلہ بھی رکھنا چاہیے ہر معاملے میں حکومت کو شامل کرنا ن لیگ کاطے شدہ منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ عوام اپوزیشن کا اصلی چہرہ دیکھ چکے ہیں جو اپنی بدعنوانی چھپاناچاہتی ہے ،پہلے کہہ رہی تھیں کہ ہم رمضان المبارک کے بعد احتجاجی تحریک چلائیں گے جبکہ عید گزرے بھی ایک ماہ ہوگیا لیکن اپوزیشن احتجاجی تحریک نہیں چلا سکی، اپوزیشن نے دوسرا دعوی ٰکردیا کہ وہ قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا پیش کردہ پہلا بجٹ منظور نہیں ہونے دے گی لیکن وہ بھی پاس ہوگیا، سپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا دعویٰ کیا گیا جو دھرا کا دھرا رہ گیا، اب چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کر دی، سوال یہ ہے کہ چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کے خلاف کیا الزامات ہیں جن کی بنیاد پر عدم اعتماد کی تحریک لا ئی جا رہی ہے اس کا صرف ایک جواب ہے کہ اپوزیشن کا کام سسٹم کو خراب کرنا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات