Live Updates

بدعنوان عناصرکا احتساب کسی صورت نہیں رکے گا،ثوبیہ کمال خان

بدھ 17 جولائی 2019 19:06

لاہور۔17 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) ممبر قومی اسمبلی و وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے وزارت امور کشمیر و گلگت بلتستان ثوبیہ کمال خان نے کہا ہے کہ بدعنوان عناصرکا احتساب کسی صورت نہیں رکے گا اور کسی کو کوئی ریلیف نہیں ملے گا ،حکومت ہر وہ قدم اٹھارہی ہے جس سے ملک میں استحکام آئے اور لوٹی ہوئی دولت واپس آئے ، حکومت عوام کو جوابدہ اور اٴْنکے حقوق کے تحفظ کی ضامن ہے ،شریف خاندان نے عدالت میں کوئی جواب نہیں دیا گیا اور اب بیگناہی کے نعرے لگائے جارہے ہیں، مجرم کو پکڑنا اور انہیں سزا دینا حکومت کی ذمہ داری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آنے والے دنوں میں ان کی بڑی بڑی چوریاں سامنے آئیں گی ، جعلی اکاونٹس کے معاملے پرسپریم کورٹ نے جے آئی ٹی بنائی، اب وہ وقت دور نہیں جب ان سے قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی وصو ل کی جائے اور عوام کی بہتری کے لیے خرچ کی جائے گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن کے مسترد شدہ سیاستدان ایک پلیٹ فارم پر جمع ہیں، اپوزیشن پی ٹی آئی کے خلاف سازشیں بند کرے، یہ لانگ مارچ یا ڈبل مارچ کر لیں حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی ، انشاء اللہ آئندہ بھی حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی جس کے وزیر اعظم عمران خان ہی ہوں گے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات