چیئر مین نیب کی زیر صدارت اجلاس

،8انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی سندھ بورڈ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر منظور قادر کاکا اور 2 بورڈ آفیشلز کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوری

بدھ 17 جولائی 2019 19:35

چیئر مین نیب کی زیر صدارت اجلاس
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، جس میں 8 انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب اعلامیے کے مطابق ایگزیکٹو بورڈ نے سندھ بورڈ آف بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے سابق ڈائریکٹر منظور قادر کاکا اور 2 بورڈ آفیشلز کے خلاف انویسٹی گیشن کی منظوردے دی۔

اعلامیے کے مطابق نیب ایگزیکٹو بورڈ کی منظور کردہ تحقیقات انویسٹی گیشنز آفیسرز، آفیشلز بورڈ آف ریونیو، منظور قادر، سابق ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور دیگرکے خلاف ہوں گی۔نیب نیجن 8 انکوائریوں کی منظوری دی ہے، اٴْن میں ایک انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کراچی کے اہلکاروں اور افسران کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

نیب ایگزیکٹو بورڈ نے منظور مگسی، لیاقت جتوئی، آفیسرز آف پاکستان ریلوے اینڈ ریونیو ڈپارٹمنٹ کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دی ہے۔

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں کے پی ٹی اہلکاروں، افسران، محکمہ ریونیو سندھ نارتھ ناظم آباد کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دے دی گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے پرنسپل بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری ڈاکٹر انجم رحمن کے خلاف بھی انکوائری کی منظوری دیدی۔اعلامیے کے مطابق کے پی ٹی افسران کے خلاف انکوائری وزارت پورٹ اینڈ شپنگ کو قانونی کاروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی گئی۔نیب ایگزیکٹو بورڈ نے ضیاء الدین اسپتال کی انتظامیہ،کے ایم سی کے پارکنگ اور اینٹی انکروچمنٹ افسران، سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے افسران کے خلاف انکوائریوں کو بند کرنے کی منظوری بھی دی۔