حکمت عملی تیار کرلی ہے ،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے، شیری رحمن

ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہی پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 17 جولائی 2019 20:20

حکمت عملی تیار کرلی ہے ،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمن نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے ،چیئرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنائیں گے،اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہی ۔

(جاری ہے)

میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے شیری رحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے حکمت عملی تیار کرلی ہے، اپوزیشن کی نمبر گیم مکمل ہے، بیرون ملک موجود ارکان کو واپس بلا لیا گیا ہے۔

شیری رحمان نے کہاکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں تمام بیرون ملک موجود تمام ارکان واپس پہنچ جائیں گے۔شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن حکومت کو شکست دیگی۔ شیری رحمان نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کی باتیں سب نے سنی ہیں، وزیراعظم نے بھی کہا کہ اپوزیشن کو شکست دیں گے۔ شیری رحمان نے کہاکہ اپوزیشن کی اکثریت ہے، ہارس ٹریڈنگ کے علاوہ کیسے شکست دی جا سکتی ہی ۔