چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں مئی 2019ء کے دوران 16.18 فیصد اضافہ

بدھ 17 جولائی 2019 20:43

چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں مئی 2019ء کے دوران 16.18 فیصد اضافہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) چمڑے کے ملبوسات کی ملکی برآمدات میں مئی 2019ء کے دوران 16.18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق مئی 2019ء میں لیدر گارمنٹس کی برآمدات 3.2 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ اپریل 2019ء کے دوران برآمدات کا حجم 2.8 ارب روپے رہا تھا۔

(جاری ہے)

اس طرح اپریل 2019ء کے مقابلہ میں مئی 2019ء کے دوران چمڑے کے ملبوسات کی قومی برآمدات میں 40 کروڑ روپے یعنی 16 فیصد سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :