Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے

پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب ،صوبائی حکومت کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیں گے

بدھ 17 جولائی 2019 20:51

وزیر اعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) وزیر اعظم عمران خان کل جمعرات کو ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے اور وہاں پر پنجاب کابینہ کے اجلاس سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان آج بدھ کو ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے اور وہاں پر عمران خان ایوان وزیر اعلیٰ میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار انہیں حکومت کی کارکردگی سے متعلق آگاہی دیں گے جس کے بعد وزیر اعظم پنجاب کابینہ کے اجلاس سے بھی خطاب کریں گے

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات