Live Updates

منہ میں سونے کا چمچ لے کرپیدا ہونے والے صرف جعل سازی کرسکتے ہیں، فردوس عاشق

عمران خان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے، ٹو ئٹ

بدھ 17 جولائی 2019 21:09

منہ میں سونے کا چمچ لے کرپیدا ہونے والے صرف جعل سازی کرسکتے ہیں، فردوس ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں ان کی عوامی مقبولیت سے حسد اور بغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا منڈی بہاوالدین کی کارنرمیٹنگ اور ورکرز کنونشنز کی ناکامی کے بعد بیگم صفدراعوان جی ٹی روڈ ٹریفک کا سہارا لینا چاہتی ہیں۔

منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہونے والے جدوجہد نہیں صرف جعل سازی کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فردوس عاشق اعوان نے کہا عمران خان پاکستانیوں کے دل کی آواز ہیں، اٴْن کی عوامی مقبولیت سے حسد اوربغض رکھنے والوں کا احتجاج عوامی رنگ سے محروم ہے۔ اب نہ پٹواری ماتحت ہیں اور نہ ہی تھانیدار۔ انہیں یہی تکلیف کھائے جارہی ہے کہ قانون اٴْن سے بالا ترکیسے ہوگیا، عوام نے لٹیروں کو مسترد کر کے وطن کی امانت اس قیادت کے سپرد کی جو پاکستان کو خوشحالی اور روشن مستقبل کی راہ پر گامزن کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں عوام کا نہیں صرف اپنے اقتدار کی محرومی کا درد ہے۔ خود کو قانون سے بالا تر سمجھنے والے نئے پاکستان میں پہلی دفعہ قانون کے یکساں اطلاق سے بے بس ہوئے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات