جے ایس بینک ملک کا 13واں بڑا بینک بن گیا

بدھ 17 جولائی 2019 21:36

جے ایس بینک ملک کا 13واں بڑا بینک بن گیا
سلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) جے ایس بینک ملک کا 13 واں بڑا بینک بن گیا۔ 30 دسمبر 2006ئ کو قیام کے بعد جے ایس بینک نے بینکاری کے شعبہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ہر گذرتے سال بینک کی کارکردگی میں اضافہ ہوا ہے۔ جے ایس بینک کی جانب سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق مالیاتی شعبہ میں نمایاں کارکردگی کے مظاہرہ کے نتیجہ میں بینک ملک کا 13 واں بڑا بینک بن گیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان کے مطابق گذشتہ سال کے دوران جے ایس بینک میوچل فنڈ فراہم کرنے کے حوالے سے بینکنگ سیکٹر کا نمایاں بینک رہا ہے۔ اسی طرح وزیراعظم یوتھ لون سکیم کے تحت قرضے فراہم کرنے والا دوسرا بڑا بینک اور ایس ایم ای کے شعبہ کو قرضوں کی فراہمی کے حوالے سے ملک کا تیسرا بڑا بینک رہا ہے۔ پاکستان میں مورٹگیج کے تحت قرضے فراہم کرنے والے تین بڑے بینکوں میں جے ایس بینک بھی شامل ہے جو اس کی کارکردگی کی چند نمایاں خصوصیات ہیں۔

متعلقہ عنوان :