حافظ سعید کو داخلی معاملات پر گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل

غیر قانونی چندہ اکٹھا کرنے ، ادارے چلانے پر کارروائی کی گئی ، ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

بدھ 17 جولائی 2019 21:44

حافظ سعید کو داخلی معاملات  پر گرفتار کیا گیا ہے ، شہباز گل
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ترجمان وزیراعلی پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت داخلی معاملات جن میں غیر قانونی طور چندہ اکٹھا کرنے اور ادارے چلانے پر کالعدم تنظیم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں ہو رہی ہیں اور حکومت اس حوالے سے ضروری اقدامات اٹھاتی آئی ہے۔

یاد رہے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پنجاب کی جانب سے کالعدم جماعت الدعو کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرنے کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔حافظ سعید کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لاہور سے گوجرانوالہ جارہے تھے۔حافظ سعید کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے بریگیڈئر (ر) حارث نواز نے کہا کہ انہیں پہلے بھی گرفتار کیا گیا ہے مگر اصل بات یہ ہے کہ عدالت میں ان کے خلاف پیش کرنے کے لیے کوئی ثبوت موجود ہے یا نہیں۔

(جاری ہے)

وزارت داخلہ نے جماعت الدعو اور فلاح انسانیت فانڈیشن کو 21 فروری 2019 کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔مارچ 2019 میں حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں قائم مسجد قبا، مدرسہ خالد بن ولید، مدرسہ ضیا القرآن، مدنی مسجد اور علی اصغر مسجد کو بھی اپنی تحویل میں لیا تھا