امریکی وزارت خارجہ کے اعلیٓ اہلکار مشرقی ایشیا کے دورے پر

بدھ 17 جولائی 2019 22:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) امریکی محکمہ خارجہ کے مشرقی ایشیا پالیسی کے نگران اہلکار ڈیوڈ اسٹل ویل جاپان اور جنوبی کوریا کے دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ ایسے وقت پر شروع ہوا ہے جب دونوں امریکی اتحادی ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں شدید تنا پایا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی سفارتی اہلکار اسٹیل ویل پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ واشنگٹن جاپان اور جنوبی کوریا تنازعات میں کوئی کردار ادا کرنے کی خواہش نہیں رکھتا لیکن ان کے درمیان مکالمت کی حوصلہ افزائی کرے گا۔ جنوبی کوریا نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جاپانی صنعت پر اپنا انحصار محدود کر رہی ہے۔ اس اعلان کے بعد سیئول اور ٹوکیو حکومتیں ایک نئے اقتصادی تنازعے میں الجھ کر رہ گئی ہیں۔