چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کوعہدے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ

شبر زیدی وزیر مملکت ریونیو جبکہ یونس ڈھاکہ چیئرمین ایف بی آر ہوں گے

بدھ 17 جولائی 2019 22:21

چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کوعہدے سے علیحدہ کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) حکومت نے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ چیئرمین ایف بی آر کو اہم عہدے سے ہٹا کر حکومت شبر زیدی کو وزیر مملکت ریونیو تعینات کر سکتی ہے اس تمام امور پر عالمی پیمانے پر غور جاری ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق عمران حکومت نے ایف بی آر کے چیئرمین شبرزیدی کو علیحدہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے انہیں عہدے سے علیحدہ کرنے کی وجوہات نہیں بتائی ہیں تاہم ایف بی آر کے اندر جاری اصلاحات کی روشنی میںحکومت اورشبرزیدی کے مابین بعض امور پر اختلافات پیدا ہوئے ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق نئے چیئرمین کے لئے سابق سیکرٹری خزانہ یونس ڈھاکہ اور سابق چیئرمین ایف بی آر جہانزیب خان سرفہرست ہیں ان کے علاوہ سیما شکیل‘ جاوید غنی‘ مجتبیٰ میمن کے نام بھی نئے چیئرمین کے لئے سامنے آ گئے ہیں۔ حکومت ان ناموں میں سے کسی ایک افسر کو تعینات کرے گی تاہم جہانزیب خان پر الزام ہے کہ جب شریف خاندان نے پنجاب میں کرپشن کی تھی تو اس وقت وہ صوبے کے سیکرٹری خزانہ تھے۔ ۔

متعلقہ عنوان :