جعلی اکائونٹس کیس: ملزم شہزاد علی کے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردینے کی درخواست پر نیب کو جواب جمع کرانے کی مہلت

بدھ 17 جولائی 2019 22:24

اؑسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) اسلام آبادہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق اورجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پرمشتمل ڈویڑن بنچ نیجعلی اکاونٹس کیس میں ملزم شہزاد علی کی وارنٹ گرفتاری کالعدم قرار دینے کی درخواست پرنیب کومہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزارکیوکیل لطیف کھوسہ کاکہناتھاکہ میرے موکل کو ابھی تک نیب طلبی کا نوٹس نہیں ملا،نیب نے بلایا تو حاضر ہو جائیں گیے وارنٹ گرفتاری کالعدم قراردئیے جائیں، اس پرعدالت نینیب سے استفسار کیاکہ آپ ملزم کو گرفتار کیوں کرنا چاہتے ہیں،آپ نے اگر تفتیش کرنی ہے تو پہلے انہیں طلبی کا نوٹس جاری کریں اوراگر نوٹس پر حاضر نہ ہوں تو پھر دیکھ لیتے ہیں عدالت نییہ بھی کہاکہ آپ کو پابند نہیں کر رہے لیکن پہلے طلبی کا نوٹس جاری کر کے تفتیش کر لیں اس موقع پرتفتیشی افسرنے کہاکہ ابھی ایک اور کیس میں تفتیش کر رہے ہیں جس کے بعد اس کیس کی طرف آئیں گے، اس پرعدالت نے کہاکہ 90 روز کے ریمانڈ میں آپ کو پہلے 15 دن پتہ ہی نہیں ہوتا کہ کیا تفتیش کرنی ہے،آپ کو وقت دیتے ہیں سوچ لیں کہ طلبی کے نوٹس جاری کرنے ہیں یا نہیں،اگر پہلے طلبی کے نوٹس جاری نہیں کرنے تو اس درخواست کا میرٹ پر فیصلہ کریں گے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دی۔