Live Updates

کراچی،ملک کی تقدیر صرف اور صرف نفاذ نظام مصطفی ﷺ سے وابستہ ہے، صاحبزادہ احمد عمران نقشبند ی

اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کئے وعدوں سے انحرافی کی سزا ظلم حکمرانوں کی صورت میں مل رہی ہے قوم توبہ کرے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے پالیسیوں عوام کو خدکشیوں پر مجبور کردیا ہے، نائب صدر جمعیت علماء پاکستان

بدھ 17 جولائی 2019 22:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) ملک کی تقدیر صرف اور صرف نفاذ نظام مصطفی ﷺ سے وابستہ ہے اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے کئے وعدوں سے انحرافی کی سزا ظلم حکمرانوں کی صورت میں مل رہی ہے قوم توبہ کرے ریاست مدینہ کے دعویداروں نے پالیسیوں عوام کو خدکشیوں پر مجبور کردیا ہے معاشی خودمختیار ی کے بغیر قومی خود مختیاری ممکن نہیں ان خیالات کااظہار جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی نائب صدر سفیر امن صاحبزادہ احمد عمران نقشبند ی نے 28جولائی کو کراچی میں منعقد ہونے والی ریاست مدینہ کانفرنس کے انتظامات کے حوالے سے پارٹی عہدیداروں سے ملاقات میں کیا انہوں نے کہا کہ قیام پاکستان میں علمامشائخؒ کی قربانیاںاورکردارناقابل فراموش ہے جن کے مشن نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ کی تکمیل کے لئے جمعیت علماء پاکستان اپنے قائد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں عملی جدوجہد کررہی ہے موجودہ ملکی حالات اور نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر منڈلاتے خطرات کے پیش نظر جمعیت علماء پاکستان ایک مرتبہ پھر تحریک پاکستان والے جذبے کے تحت منظم تحریک شروع کرنے جارہی ہے اور ریاست مدینہ کے ان دعوے دار حکمرانوںاوردنیا کو ریاست مدینہ کے اصل خدوخال سے آگاہی کے لئے تحریک ریاست مدینہ کا آغاز کرچکی ہے اس سلسلے میں ملک بھر میں تحریک ریاست مدینہ کے حوالے سے ریلیاں ، کانفرنسیں اور اجتماعات کا انعقاد کرکے حکمرانوں اور عوام کو ریاست مدینہ کے اصل خدوخال سے روح شناس کرایا جائے گا کراچی میں 28جولائی بروز اتوارکو ریاست مدینہ کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں جمعیت علماء پاکستان کی قیادت اور علماء مشائخ ، دانشور، ریاست مدینہ کے حقیقی خدوخال حکمرانوں اور عوام کے سامنے پیش کریں گے انہوں نے کہا کہ افسوس کا مقام ہے کہ کراچی میں گزشتہ 3دہایوں نظر انداز کیا جارہا ہے اور اس وقت کراچی کے عوام کو احساس محرومی میں مبتلا کرکے ان کی امیدوں اور خواہشوں گلہ گھونٹا جا رہا ہے جو کہ لمحہ فکریہ ہے کراچی کے عوام پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں ترقیاتی کام بند پڑے ہیں ہر جگہ کچرے اور گندگی کی ڈھیر ہیں جس پر ستم بلا ستم یہ کہ بلدیاتی ادارے اور سندھ حکومت اختیارات کی جنگ لڑرہے ہیں جس کے باعث کراچی کی محرومیاں بڑھ رہی ہیں ایسے میں جمعیت علماء پاکستان نے ایک مرتبہ پھر ماضی کی طرح کراچی کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کے لئے بھرپور تحریک چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا اعلان 28جولائی کو ریاست مدینہ کانفرنس میں کیا جائے گاانہوں نے کہا کہ بجت عوام دشمن ، ملک کی سلامتی کو خطرات لاحق ہوگئے اس وقت وطن عزیز کو بے شمار بحرانوں کا سامنا ہے ملکی سا لمیت ، استحکام ،قیام امن، اتحاد امت کے لئے علامہ شاہ احمد نورانی کے نظریہ پر عمل پیرا ہوکر مہنگائی، بے روزگاری، مذہبی منافرت دہشتگردی کا خاتمہ ممکن ہے انہوں نے کہا کہ JUPنورانی قائد صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی قیادت میں نفاذ نظام مصطفی ﷺ اور تحفظ مقام مصطفی ﷺ سمیت اسلام اور خدمت دین کے تحت جدوجہد کررہی ہے اورملک بھر میں مہنگائی ، بے روزگاری ، بدامنی ، اور سیاسی انتشار کے خاتمے کے لئے تحریک چلائے گی اور اس سلسلے میںکراچی سمیت سندھ بھر میں30جولائی سے رابطہ عوام مہم شروع کی جائے گاانہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کے دعوے داروں نے مہنگائی ، لوڈ شیڈنگ ، دہشتگری ، غنڈہ گردی ، اقربا پروری انا پرستی کے باعث عوام کا ذہنی سکون چھین لیا ہے اور معیشیت کا بیڑا غرق کردیا ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام کو اپنے حقوق کے لئے باہر نکلنا ہوگا اور اس وقت ملک بھر میں جمعیت علماء پاکستان نورانی کی باکردار قیادت کے ہاتھ مضبوط کرکے ہی حقوق کی جنگ لڑی جاسکتی ہے کیونکہ JUPنورانی ہی اس وقت عوام امنگوں کی ترجمان اور نفاذ مصطفی ﷺ و تحفظ مقام مصطفی ﷺ کے لئے میدان عمل میں ہے انہوں نے کہا کہ ہماری کامیابی کا دارو مدار صرف اور صرف سیرت طیبہ پر عمل درآمد میں ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان کی جانب سے صحابہ کرام کی شان میں گستاخانہ الفاظ لمحہ فکریہ ہیں وہ اس بات پر فوری طورپر توبہ کریں کیونکہ تاریخ اسلام گواہ ہے صحابہ کرام ؓ میدان جنگ سے نہیں بھاگے بلکہ میدان جنگ کی طرف بھاگے اور صحابہ کرام لوٹنے والے نہیں بلکہ سرکار مدینہ ﷺ کے ایک اشارے پر اپنا تن من دھن لوٹانے والے تھے ۔

#
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات