بعض عناصر اپنی صفائی میں نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں،ترجمان

بدھ 17 جولائی 2019 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ بعض عناصر اپنی صفائی میں نیشنل پارٹی پر تنقید کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں نیشنل پارٹی ایک سیاسی جمہوری جماعت ہے اور یہ حق ہر سیاسی قومی جماعت کو حاصل ہے وہ اپنی سیاسی و قومی پالیسی مرتب کرئے بیان میں کھا گیا کہ ھم نے کسی پارٹی پر یہ الزام نہیں لگایا کہ انھوں نے لاپتہ افراد کا سودہ کیا ہے یہ ان کے اتحادیوں کی جانب سے کھا گیا کہ مینگل گروپ کو دس ارب کا ترقیاتی پیکج دے کر راضی کیاگیاہے اگر یہ بات درست نہیں ہے تو اس کا ذمہ دار ھم نہیں بی این پی مینگل کے اتحادی ہیں اگر دس ارب کی بات جھوٹ ہے تو مینگل صاحب اس کی تردید کریں جہاں تک لاپتہ افراد کی بازیابی کی بات ہے تو اس میں کوئی انقلابی پیش رفت ھمارے سامنے نہیں آئی ہے دس افراد بی این پی کی قیادت کے حوالے کئے گئے ہیں یہ سلسلہ تو پہلے سے چل رہا تھاکہ 20 لاپتہ اور دس بازیاب فرق صرف یہ ہوا کہ پہلے یہ لاپتہ افراد نور احمد بنگلزئی اور لالا عبدالرشید دشتی کے ذریعے گھر پہنچ جاتے تھے اب ان کی جگہ مینگل گروپ نے لے لی ہی بیان میں کھاگیاکہ مری معاہدے پر بی این پی مینگل بہت زیادہ سوختہ ہے بھائی یہ کوئی انقلابی معاہدہ نہیں تھا اس معاہدے میں تین پارٹیوں نے بلوچستان میں حکومت سازی کے حوالے سے فیصلہ کیا اور اس کی پاسداری تمام فریق نے کامیابی سے کی جبکہ بی این پی مینگل اور جے ڈبلیو پی کا معاہدہ سب کے سامنے ہے جس طرح بی این پی مینگل کی قیادت نے نواب اکبرخان بگٹی کو دھوکہ دیا وہ سب کے سامنے ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کھاگیاکہ ایک اچھی بات مینگل صاحب نے کھا کہ اب وہ بوڑھے ھو گئے ہیں نہیں تو وہ اسلام آباد والوں کو بتا دیتے کہ قیادت کیا ہوتی ہے بھائی آپ کو کس نے اسلام آباد جانے سے منح کیا ہے آپ کی نظریں ہروقت اقتدار پر ہوتی ہیں اس بار بلوچستان میں حکومت بنانے کا موقع نہیں ملا تو آپ اسلام آباد گئے اور ہمیں یقین ہے کہ آپ کو آج بھی اقتدار کا اشارہ ملے آپ نیشنل اسمبلی کی سیٹ چھوڑ کر بلوچستان آو گے اور اکبر مینگل سے استعفے لوگئے۔

اب ملک میں سیاست واضع ہوچکا ہے ایک جانب جمہوری سیاسی جماعتیں ہیں اور دوسری جانب اسٹیبلشمنٹ کی پروردہ جماعتیں ہیں تیسرا راستہ صرف منافقین کا ہوسکتا ہے انھوں نے کھا کہ بی اے پی( باپ) کی تشکیل میں بی این پی کی قیادت نے بنیادی کردار ادا کیا ہے اور ان فارمی مرغوں کی پیدائش میں آپ کا بنیادی کردار ہے اور ھمارا یقین ہے کہ بی این پی باپ کے چیرمین کو بچانے کیلئے اپنا پورا کردار ادا کرئے گا ہمیں اس بات کا افسوس رہے گا کہ سردار عطااللہ خان مینگل کے سیاسی وارثوں نے ان کی موجودگی میں ایسا کرنے میں کوئی ندامت محسوس نہیں کی۔