راولپنڈی، میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 میں ریڈینٹ سیکینڈری سکول اقبال ٹاون کا رزلٹ 100فیصد رہا

ق*172 طلباء وطالبات میں سے 65 نے اے ون اور 64طلباء نے اے گریڈ سے کامیابی حاصل کی

بدھ 17 جولائی 2019 23:11

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) راولپنڈی تعلیمی بورڈ کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحان 2019 میں ریڈینٹ سیکینڈری سکول اقبال ٹاون کا رزلٹ 100فیصد رہا 172 طلباء وطالبات میں سے 65 نے اے ون اور 64طلباء نے اے گریڈ سے کامیابی حاصل کی ۔ ترجمان تصور عباسی کے مطابق صدف مشتاق نے 1071نمبر لے کر درسگاہ میں پہلی پوزیشن پائی، مقدس آرزو 1070اور ایمن غلام 1068نمبر لے کر دوسری اور تیسری پوزیشن پر رھیں۔

(جاری ہے)

دیگر نمایاں سٹوڈنٹس میں نور الصفی 1061، حانصہ رفیق 1059، اقراء منظور 1059، فریال اسد1056، طیب عباسی 1054، علی عاصم 1053 اور عریبہ سلیم 1053شامل ہیں۔ 22طلباء کے مارکس کا تناسب 95سے 100 فیصد رہا۔ 44سٹوڈنٹس کا تناسب 90سے 94.99تک رہا۔ 63سٹوڈنٹس 80اور 39طلباء وطالبات کی کامیابی کا تناسب 70سے 79.99کے درمیان رہا۔ تعلیمی حلقوں نے سی ای او ، پرنسپل ریڈینٹ سکول چوہدری مختار احمد وڑائچ کو مثالی رزلٹ پر مبارک باد دی ہے۔ درس اثناء والدین اور پوزیشن ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مختار وڑائچ کا کہنا تھا کہ اس کامیابی کا کریڈٹ اساتذہ کو جاتا ہے جن کی محنت اور سرہرستی نے عزت کے گلاب عطا کئے انہوں نے یقین دلایا کہ ریڈینٹ اسکول کے سٹوڈنٹس آئندہ بھی اسی قسم کی کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے۔