ویانا کنونشن جاسوسوں اور دہشت گردوں پر لاگو نہیں ہوتا،قونصلر رسائی فیصلے پر جسٹس تصدیق حسین جیلانی کا اختلافی نوٹ

بدھ 17 جولائی 2019 23:18

ویانا کنونشن جاسوسوں اور دہشت گردوں پر لاگو نہیں ہوتا،قونصلر رسائی ..
دی ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) عالمی عدالت انصاف میں پاکستانی جج جسٹس تصدق حسین جیلانی نے قونصلر رسائی کے فیصلے پر اختلافی نوٹ میں کہا کہ ویانا کنونشن جاسوسوںاور دہشت گردوں پر لاگو نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

عالمی عدالت انصاف کے فیصلے میں اپنے اختلافی نوٹ میں تصدق جیلانی نے کہا کہ ویانا کنونشن لکھنے والوں نے جاسوسوں اور دہشت گردوں کو شامل کرنے کاسوچا بھی نہیں ہو گا۔ ویانا کنونشن جاسوسوں اور دہشت گردوں پر لاگو نہیں ہوتا۔ عدالت کو بھارتی درخواست کو قابل سماعت قرار نہیں دینا چاہئے تھا۔ بھارت مقدمے میں حقوق سے ناجائز فائدہ اٹھانے کا مرتکب ہوا۔۔