شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی 2020 کے حتمی اجلاس کا انعقاد

بدھ 17 جولائی 2019 21:13

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور میں پروسپیکٹس کمیٹی 2020کا حتمی اجلاس یونیورسٹی کے پرووائیس چانسلراور کمیٹی کے کنوینر میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا کہ یونیورسٹی کی وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی مدابرانہ قیادت میں ہم مرکزی داخلہ پالیسی کے تحت داخلے کررہے ہیں تاکہ طلبہ و طالبات کے وقت کی بچت ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور علاقے کی بہترین جامعہ ہے۔ ہم میرٹ اور اہلیت پر یقین رکھتے ہیں۔ اجلا س کے دوران پروسپیکٹس 2020کو حتمی شکل دی گئی ۔ جبکہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے تعلیمی سیشن کیلئے داخلوں کا عمل 4ستمبر 2019سے شروع ہوگا۔ اجلاس میں ڈین صاحبان، سینئر پروفیسرز اور ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشن کے سینئر افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :