جب بھی کسی پروجیکٹ میں کام کی آفرہوتی ہے تو پرجیکٹ کا معیار دیکھتی ہوں ،میگھا

میرے کام کوناظرین نے ہمیشہ بے حد پسند کیا ہے اوریہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 17 جولائی 2019 21:24

جب بھی کسی پروجیکٹ میں کام کی آفرہوتی ہے تو پرجیکٹ کا معیار دیکھتی ہوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی باﺅ اصغر) مجھے جب بھی کسی پروجیکٹ میں کام کی آفرہوتی ہے تومیں سب سے پہلے پروجیکٹ کے میعار پر پر غور کرتی ہوںاور ساتھ یہ دیکھتی ہوں کی میرے کام کا معیار کیا ہے اس کے بعد فیصلہ کرتی ہوں کہ مجھے اس پروجیکٹ کا حصہ بننا ہے یا نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان شوبزانڈسٹری میں ڈھیرساری کامیابیاں حاصل کرنے والی سٹیج قتالہ و بھگڑا کوئین میگا نے ایک انٹرویو میں کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے جب شوبز کی چمکتی دمکتی دنیا میں قدم رکھا توبس ایک ہی بات میرے زہن میں تھی کہ اپنا کام نہایت ایمانداری سے کرنا ہے۔

(جاری ہے)

میں نے اسی بات کے ساتھ اپنا فنی سفرشروع کیا اورآج بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔میگھا نے مزید کہا کہ میں اپنے کام کومحنت اور لگن کے ساتھ انجام دیتی ہوں، باقی اس کا نتیجہ جوبھی ہو وہ مجھے قبول ہوتا اور اللہ کی خاص کرم نوازی ہے کہ میرے کام کوناظرین نے ہمیشہ بے حد پسند کیا ہے اوریہ میرے لیے سب سے بڑا ایوارڈ اورکامیابی ہے۔

متعلقہ عنوان :