سنٹرل جیل اڈیالہ میں 1315 اسیران کی سکریننگ مکمل

89قیدیوں میں ایچ سی و ی اور چھ اسیران میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی۔محکمہ صحت

بدھ 17 جولائی 2019 22:15

راولپنڈی 17جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2019ء) چیف ایگزیکٹیو اافیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر راشد خان نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پرمحکمہ صحت کی جانب سے سنٹرل اڈیالہ جیل میں قیدیوں کی سکریننگ کا عمل جاری ہے،سنٹرل جیل اڈیالہ میں6ہزارسیزائدقیدیوں میں سے 1315 اسیران کی سکریننگ مکمل کرلی گئی جس دوران 89قیدیوں میں ایچ سی وی مرض کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ چھ اسیران میں ہیپاٹائٹس بی کی تشخیص ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کے روز ڈاکٹر راشد خان نے اے پی پی کو بتایا ہے کہ قیدیوں حوالاتیوں میں ہیپاٹائٹس کے ٹسٹوں پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے اور دو ہفتوں میں تمام قیدیوں کی سکریننگ کا عمل مکمل کرکے رپورٹ صوبائی حکام کو بھجوادی جائیگی۔