ؔراولپنڈی،تھانہ ویسٹریج پولیس پر 5شہریوں کو اغوا کر کے ان سے ساڑھی5لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کا الزام

بدھ 17 جولائی 2019 22:20

ھ*راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) تھانہ ویسٹریج پولیس نے 5شہریوں کو اغوا کر کے ان سے ساڑھی5لاکھ روپے تاوان وصول کرنے کے الزام میں تھانہ صادق آباد کی چوکی اشرف ٹائون کے انچارج سب انسپکٹر سکندر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محسن شاہ سمیت 12افراد کے خلاف 27دن بعداغوا برائے تاوان کامقدمہ درج کرکے چوکی انچارج کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ مقدمہ میں نامزد تمام اہلکاروں کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ ایس پی پوٹھوہار اور ڈی ایس پی کینٹ کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعد درج کیاگیاہے محمد عمران سکنہ اقبال ٹائون لاہور نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا تھا کہ وہ20جون کو اپنے دوست محمد عباس اور ملک آصف جاوید کے ساتھ راولپنڈی آیااور21جون کو اپنے خالومحمد عارف ، محسن علی ،اور دونوں دوستوں کے ہمراہ لاہور واپسی کے لئے موٹر وے کی جانب جا رہے تھے کہ چوہڑ چوک کے قریب 4موٹر سائیکلوں اور1کلٹس گاڑی پر سوار12افرادنے ہمیں زبردستی روک لیا اور گن پوائنٹ پر ہماری تلاشی لینے کے بعد آنکھوں پر پٹی باندھ کر3گھنٹے تک سڑکوں پر گھماتے رہے بعد ازاں ہمیں چوکی اشرف ٹائون بند کھنہ روڈ صادق آباد لے آئے جہاں پر باوردی چوکی انچارج ایس آئی سکندر اور اے ایس آئی محسن شاہ موجود تھے جن کے سامنے پیش کرنے کے 45منٹ بعد دوبارہ پٹی باند ھ کر کسی پرائیویٹ جگہ لے گئے جہاں پر ہمیں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساری رات کھڑے رکھا گیا اور ہر گھنٹے بعد ہمارے سروں پر10جوتیاں مارتے رہے ہمارے ہپپوچھنے اور منت سماجت پر ہمیں کہا کہ تمہاری گاڑی سے چرس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے جب ہم نے انکار کیا تو عابد نیازی عرف نومی شاہ وغیرہ نے ساری زندگی کے لئے جیل بھجوانے کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر30لاکھ روپے دو تو تمہاری جان بچ سکتی ہے ورنہ ایسے مقدمے میں پھنسائیں گے کہ ساری زندگی جیل میں سڑتے رہو گے تاہم منت سماجت کے بعد 5لاکھ روپے پر معاملہ طے پایا جس پر انہوں نے ہمارا ایک فون واپس کیا کہ گھر فون کر کے پیسے منگوائو جس پر لاہور میں دوست کو فون کر کی1لاکھ70ہزار روپے منگوانے کے علاوہ30ہزار روپے موبی کیش کے ذریعے منگوائے اور منت کی کہ 2لاکھ روپے کے عوض اس کے خالو کو جانے دیا جائے تاکہ وہ مزید پیسوں کا انتظام کر سکیں 23جون کو انہیں ڈیڑھ لاکھ روپے مزید اداکئے اور باقی ڈیڑھ لاکھ روپے دینے کے لئے 24گھنٹے کی مہلت مانگی تاہم انہوں نے ہمیں چھوڑ دیا درخواست میں کہا گیا ہے کہ ایس آئی سکندر اور اے ایس آئی محسن شاہ کے علاوہ عابد نیازی لیاقت نیازی ، وقار، عبداللہ اور5نامعلوم پولیس اہلکاروں نے اس دوران ہماری92ہزار روپے مالیت کی3موبائل فون ،1لاکھ6ہزار روپے نقد ،1گھڑی ،چاندی کی2انگوٹھیاں اور ساڑھی3لاکھ روپے تاوان کی مد میں وصول کئے جن کی کل مالیت 5لاکھ56ہزار400روپے بنتی ہے ہمیں واپس دلوایا جائے اور مذکورہ اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے جس پر پولیس نے تعزیرات پاکستان کی دفعہ 365-Aکے تحت مقدمہ درج کر کے چوکی انچارج سکند رکو گرفتار کر لیا ہے ۔