)کوئٹہ، جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافات اور عالمی عدالت کی فیصلہ آنے کی بعدسرعام پھانسی دی جائے،مولاناخلیل احمد

بدھ 17 جولائی 2019 22:20

)کوئٹہ، جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافات اور عالمی عدالت کی فیصلہ آنے ..
xکوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2019ء) جمعیت علماء اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولاناخلیل احمد مخلص مرکزی کنوینئر مولاناعبدالقادرلونی ‘صوبائی کنوینئر مفتی شفیع الدین ‘ڈپٹی کنوینئر حاجی عبیداللہ حقانی‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات سید حاجی عبدالستارشاہ چشتی‘ مرکزی معاون کنوینئر حاجی حیات اللہ کاکڑ مرکزی معاون مفتی فداالرحمن ودیگر نے کہا جاسوس کلبھوشن یادیو کے اعترافات اور عالمی عدالت کی فیصلہ آنے کی بعدسرعام پھانسی دی جائے مجرموں کوسزا نہ ملنے کی وجہ سے دہشت گردی کوفروغ مل رہاہے اور دشمن قوتوں کی جڑیں مضبوط ہورہی ہے دشمن قوتوں کی کارندے ملک میں بدامنی اور نفرتوں کی آگ پھیلائی جارہی ہے قومیت لسانیت اور فرقہ واریت کے نعروں سے قوم کو تقسیم در تقسیم کیا جا رہا ہے اور اور کچھ قوتیں ملک میں آستین کے سانپ کی کردار ادا کر رہے ہیں اور اپنے اداروں کیخلاف بداعتمادی پیدا کیاجارہا ہے ان قوتوں کو لگام لگانے کے بجائے ان کو ایک آزادانہ ماحول فراہم کیا گیا ہے حکومت ان کارندوں کو نشان عبرت بنایا جائی انہوں نے کہا کی بھارت دیگر دشمن ممالک کی گٹھ جوڑ ملک کو سیاسی اور معاشی انتشار اور عدم استحکام کا شکار بنانا چاہتے ہیں حکومت کی بے بسی اور نااہلی سیدشمن قوتیں ملک میں خون کی ہولی کھیل رہی ہیں اور سی پیک منصوبہ سبوتاژ کرنے کے لیے بھارت کے ایجنٹ موساد اور بلیک واٹر سازشوں میں مصروف ہے حکمران ملک کے خلاف دشمن قوتوں کی ناپاک عزائم کو خاک میں ملایاجائے انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں بھارت خطے میں گریٹ گیم کھیلاجارہاہے دشمن قوتیں ترقی پذیر اور مسلم ممالک کو بحران اور بدامنی کی آگ کی طرف دھکیلنا چاہتے ہیں امریکہ خطے سے امن وخوشحالی اورترقی کوچھیناجارہاہے ان دشمن قوتوں سے ملک کی ترقی ہضم نہیں ہورہی ہیں سی پیک منصوبہ کی تکمیل میں روڑے اٹکائے جارہے ہیں انہوں نے کہاکہ امریکہ کی وجود پوری خطے کے لیے ناسور ہے بدامنی اورشورش سے اپنی چودراہٹ قائم کرناچاہتے ہیں انہوں نے کہا بلوچستان میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بدامنی پھیلائی جا رہی ہیں کبھی ایک نعرے پر جوانوں کوورغلایاجارہا ہے اور کھبی دوسرے نعرے پر اپنی فورسز اور فوج کے خلاف جوانوں کو اکسایا جا رہا ہے یہ سب دشمن قوتوں کی سازشوں کی مہم کا حصہ ہے انہوں نے کہا تھا جمعیت علما اسلام نظریاتی اس صوبے میں بدامنی پھیلانے والے قوتوں کے خلاف کبھی خاموشی اختیار نہیں کر سکتی ہے بدامنی کے خلاف پوری قوم متحد ہیں اور ان دشمن قوتوں کے ناپاک عزائم کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔