Live Updates

حافظ سعید کی گرفتاری پر بھارت کا حیران کن ردِ عمل آیا ہے

بھارت نے کہا ہے کہ حافظ سعید صرف ایک ڈرامہ ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے رچایا گیا ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 17 جولائی 2019 23:24

حافظ سعید کی گرفتاری پر بھارت کا حیران کن ردِ عمل آیا ہے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی 2019) حافظ سعید کی گرفتاری پر بھارت کا حیران کن ردِ عمل سامنے آیا ہے۔ بھارت کا کہنا ہے کہ حافظ سعید صرف ایک ڈرامہ ہے جو کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پہلے رچایا گیا ہے۔ بھارت کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری صرف دنیا کو دکھانے کے لیے ہے۔ جب کہ اسی حوالے سے پاکستان میں برگیڈئیر (ر) غضنفر علی نے بھی یہی کہا کہ حافظ سعید کو عالمی دباؤ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے کیونکہ اب عمران خان امریکا بھی جا رہے ہیں اور امریکا نے بی ایل کو دہشت گرد تنظیم قرار دے دیا ،حافظ سعید کا نام کشمیر کے حوالے سے سامنے آتا رہا ہے لیکن حافظ سعید کا بارے میں دہشت گردی کے حوالے سے کوئی ثبوت موجود نہیں ہیں۔

جب انڈیا سے ہمارے تعلقات خراب ہوتے ہیں تو ان کا اشارہ اسی طرف ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے کشمیر کے ایشو کو دبانے کے لیے حافظ سعید کے ایشو کو بہت اٹھایا۔لیکن ایسا کوئی ثبوت موجود نہیں ہے جس پر حافظ سعید کے بارے میں یہ کہا جائے کہ انہیں دہشت گردی کی بنا پر گرفتار کیا گیا۔خیال رہے کالعدم جماعت الدعوہ کے سربراہ حافظ محمد سعید کو محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے گرفتار کر لیا ہے‘سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہحافظ محمد سعید لاہور سے گوجرانوالہ جا رہے تھے کہ راستے میں سی ٹی ڈی نے ان کو حراست میں لے لیا ہے. حافظ سعید کی گرفتاری کی ان کے خاندانی ذرائع نے بھی تصدیق کی ہے‘ماہِ رواں میں حافظ سعید نے اپنے خلاف درج مقدمات پر لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپنے بھی حافظ سیعد کی گرفتاری پر تنزیہ وار کیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ دس سال کی تلاش کے بعد ممبئی حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئیحملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’ممبئی حملوں کا مبینہ ماسٹر مائنڈ پاکستان میں گرفتار کر لیا گیا ہے،گزشتہ 2سالوں سے اسے گرفتار کرنے کے حوالے سے شدید تناؤ کی صورتحال پیدا ہو گئی تھی‘۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات