Live Updates

شہزادہ ہیری نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تعریف کر دی

پاکستانی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے، شہزادہ ہیری

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ جولائی 23:49

شہزادہ ہیری نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تعریف کر دی
لندن (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17جولائی 2019) شہزادہ ہیری نے بھی وزیراعظم عمران خان کی حکومت کی تعریف کر دی ہے۔ ناہوں نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔ شہزادہ ہیری نے جوانوں کی فلاح کے لیے شروع کیے گئے منصوبوں میں تعاون کی پیشکش بھی کی ہے۔ خیال رہے کہپارلیمانی سیکرٹری برائے پلاننگ و ترقی کنول شوزب نے اقوام متحدہ میں اعلیٰ سطحی سیاسی فورم پر غربت کے خاتمہ اور پائیدار ترقی کے اہداف کے بارے میں رپورٹ پیش کی۔

اس بارے میں اجلاس اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل نے طلب کیا تھا۔ قومی اسمبلیکی قائمہ کمیٹی برائے قانون اور انصاف کے چئیرمین ریاض فتیانہ، پارلیمانی سیکرٹری برائے قانون اور انصاف ملیکہ بخاری بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

(جاری ہے)

پاکستان پائیدار ترقی اور 2030ء کے ایجنڈے کیلئے رکھے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے، وزیراعظمعمران خان کی حکومت ملک میں ہیومن ڈویلپمنٹ کو تیز کرنے کیلئے پرعزم ہے، حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے۔

اس موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی بھی موجود تھیں اور انہوں نے مندوبین کی جانب سے مختلف سوالات کے جوابات دیئے۔ کنول شوزب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے قوم سے اپنے پہلے خطاب میں پائیدار ترقی کے بارے میں مختلف اہداف کو پورا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور انہوں نے اس ضمن میں انسانی ترقی اور غربت کے خاتمے کی جانب بھرپور توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔

وزیراعظم نے تاریخ میں پہلی بار انسانی ترقی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات کرنے کا اظہار کیا۔ کنول شوزب نے کہا کہ حکومت کی جانب سے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جن پروگراموں کا آغاز کیا گیا ہے، ان میں احساس پروگرام، کامیاب نوجوان پروگرام، صحت انصاف کارڈ کے علاوہ تحفظ اور کفالت سکیمیں شامل ہیں۔ ایک ارب درخت لگانے کا منصوبہ، کم لاگت کی ہائوسنگ سکیم بھی شروع کی گئی ہیں جن کا مقصد غربت کا خاتمہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت اپنی پالیسیاں پائیدار ترقی کے اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کر رہی ہے اور وہ سماجی شعبہ میں بھرپور تبدیلی جبکہ حکومتی اداروں اور گورننس کو بہتر بنانا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پائیدار ترقی کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے مضبوط اداروں کا ہونا ضروری ہے۔ پاکستان اس مقصد کے حصول کیلئے اداروں کو مضبوط کر رہا ہے اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان پائیدار ترقی اور 2030ء کے ایجنڈے کیلئے رکھے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔ اس موقع پر شہزادہ ہیری بھی موھود تھے اور انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے بہت اچھا کام کر رہی ہے۔
ڈیجیٹل پاکستان کی بنیاد سے متعلق تازہ ترین معلومات