جاپان کے ریسٹورنٹ نے جاپانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی

Ameen Akbar امین اکبر بدھ 17 جولائی 2019 23:51

جاپان کے ریسٹورنٹ نے جاپانیوں  کے داخلے پر پابندی لگا دی
ایشیجاکیجیما آئی لینڈ ، جاپان کے ایک ریسٹورنٹ نے  اپنے ہم وطنوں کو خدمات فراہم کرنے سے انکار کرتے  ہوئے، ان کے ریسٹورنٹ میں داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔ یہ ریسٹورنٹ اب غیر ملکی سیاحوں کو ہی اپنی خدمات فراہم کرے گا۔
یائییاما سٹائل  جاپان کے اوکیناوا پریفیکچر مین ایک چھوٹا سا ریسٹورنٹ ہے۔سال کے ان دنوں یہ ریسٹورنٹ گاہکوں سے بھرا رہتا ہے۔

لیکن ریسٹورنٹ کےمالک  اکیو اریما کا کہنا ہے کہ وہ جاپان کےلوگوں کو  چند دنوں تک ہی خدمات فراہم کریں گے اس کے بعد وہ صرف غیر ملکی سیاحوں کو اپنی خدمات فراہم کریں گے۔اکیو نے ریسٹورنٹ کے دروازے پر  جاپانی گاہکوں کے لیے ایک نوٹس بھی لگایا ہے، جس پر لگا ہے کہ ریسٹورنٹ ستمبر کے بعد تک جاپانی افراد  کو اپنے یہاں کھانے کی اجازت نہیں دے گا۔

(جاری ہے)

ریسٹورنٹ نے مزید لکھا کہ اب وہ صرف سمندر پار گاہکوں کو ہی خدمات فراہم کرے گا۔ ریسٹورنٹ نے ہر سال کھانا کھانے والے جاپانی سے معذرت کی ہے۔ریسٹورنٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ریگولر سروس  اکتوبر میں شروع کریں گے۔اس پابندی کی وجہ جاپانیوں کا غیر ملکیوں کے ساتھ درشت رویہ بتایا جاتا ہے۔
اکیو اریما کے  انتہا پسندانہ فیصلے نے جاپان میں بڑا تنازعہ کھڑا کر دیا ہے، لیکن  اکیو جاپانی  لوگوں کے کھردرے رویے کی وجہ سے اس فیصلے کو منصفانہ سمجھتے ہیں۔

اکیو نے اپنے ریسٹورنٹ کےلیے دوسرے لوگوں، جیسے سوشل میڈیا صارفین ، کے بتائے ہو ئے اصول  لاگو کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
سورا نیوز 24 کے مطابق  اس ریسٹورنٹ میں صرف ایک درجن سیٹیں ہیں۔اکیو نے گاہکوں کے لیے شرط رکھی ہوئی ہے کہ وہ ہوٹل میں کھانے دوران ایک مکمل ڈش کھائیں گے، جبکہ بہت سے لوگ ایک ڈش میں سے بھی آدھی آدھی کرتے ہیں۔بہت سے  لوگ ریسٹورنٹ کے باہر کھڑے ہوکر کھاتے ہیں جبکہ بہت سے لوگ اپنے ساتھ بچوں کو لاتے ہیں، جس کی یسٹورنٹ میں  اجازت نہیں۔

ان حالات کی وجہ سے ریسٹورنٹ نے سوچا کہ جاپانی افراد کے داخلے پر ہی  پابندی عائد کر دی جائے۔
اکیو نے بتایا کہ جاپان کے لوگ سمجھتے ہیں کہ گاہک خدا ہے، اسی وجہ سےا ُن کا رویہ سیاحوں کے ساتھ درست نہیں ہوتا۔ اسی وجہ سے اکیو نے ریسٹورنٹ میں جاپانیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی ہے۔
اکیو نے بتایا کہ اُنکےپاس گاہک نہیں۔ کل صرف دو افراد ہی اُن کے ریسٹورنٹ آئے تھے۔

اکیو کا کہنا ہے کہ یہ اصول کاروباری لحاظ سے کافی سخت ہے لیکن کچھ ماہ میں وہ اس میں نرمی کر دیں گے۔
اکیو کا ماننا ہے کہ تمام جاپانی برے نہیں ہوتے، اس لیے وہ ممبر شپ کے ذریعے کچھ لوگوں کو یہاں کھانے کی اجازت دیں گے۔اس طرح اچھے جاپانی گاہک بھی ریسٹورنٹ میں کھا سکیں گے۔
ابھی تک واضح نہیں ہو سکا کہ اکیو ممبر شپ پروگرام ابھی شروع کریں گے یا اکتوبر میں عمومی پابندی ختم ہونے پر اس کا اطلاق ہوگا۔

متعلقہ عنوان :