حوثیوں نے ایک ہی دِن میں سعودی عرب پر 4 ڈرون حملے کر ڈالے

مشرقی ریجن کے شہر جازان میں گزشتہ روز کیے گئے ڈرون حملوں کو اتحادی افواج نے ناکام بنا دی

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 18 جولائی 2019 11:00

حوثیوں نے ایک ہی دِن میں سعودی عرب پر 4 ڈرون حملے کر ڈالے
جازان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جولائی 2019ء) گزشتہ بُدھ کے روز حوثیوں نے سعودی عرب پر ڈرون کے تابڑ توڑ حملے کر ڈالے۔ اتحادی فوج کے ترجمان کرنل تُرکی المالکی نے بتایا کہ گزشتہ روز مشرقی ریجن کے شہر جازان کو ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے 4 ڈرون حملے کیے گئے جنہیں اتحادی افواج نے ناکام بنا دیا۔ تُرکی المالکی نی بتایا کہ بُدھ کی صبح سویرے حوثی باغیوں نے شورش زدہ یمن کے علاقے صنعاء سے سعودی مملکت کے شہر جازان پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا جسے مکمل طور پر ناکام بناتے ہوئے ڈرون کو تباہ کر دی گیا۔

تُرکی المالکی کے مطابق اس سے قبل ایران نواز حوثی باغیوں کی جانب سے منگل اور بدھ کی درمیانی شب جازان ، جیزان اور ابہا کو ڈرونز کے ذریعے نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی جسے اتحادی فوج نے ناکام بناتے ہوئے تینوں ڈرونز کو تباہ کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے 15 جولائی کو بھی اتحادی فوج نے حوثیوں کی جانب سے سعودی عرب کی شہری آبادی کو نشانہ بنانے والے 2 ڈرون حملے ناکام بنائے تھے۔

حوثی ملیشیا نے سعودی علاقے خمیس مشیط میں شہریوں اور عوامی تنصیبات پر حملے کے لئے 2 ڈرون بھیجے تھے۔جن میں سے ایک ڈرون کو فضا میں ہی تباہ کرنے کے دوران اُس کا ملبہ ایک رہائشی علاقے پر آ گرا جس سے جس سے ایک رہائشی عمارت جزوی طور پر متاثر ہوئی اور کئی گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔تُرکی المالکی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ حوثیوں نے چوتھا ڈرون حملہ اس وقت کیا جب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے نمائندے قیام امن کے سلسلے میں یمن کے دارالحکومت صنعاء کے خصوصی دورے پر ہیں۔ حوثیوں کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا جانا ایک مکروہ حرکت ہے اور عالمی و انسانی حقوق و قوانین کی مسلسل خلاف ورزی ہے۔