جدید سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے شاہراتی ڈھانچہ جات پر تیزی سے کام جاری

جمعرات 18 جولائی 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ملک میں 80 فیصد آبادی کو جدید سفری سہولیات فراہم کرنے کے لئے شاہراتی ڈھانچہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے جس میں پشاور۔اسلام آباد موٹر وے ایم ون، اسلام آباد۔ لاہور موٹر وے ایم ٹو، لاہور۔عبدالحکیم ایم تھری، پنڈی بھٹیاں۔ فیصل آباد ایم فور، فیصل آباد۔گوجرہ ایم فور، خانیوال۔

ملتان ایم فورحیدر آباد۔کراچی ایم نائن مکمل کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزارت مواصلات کے حکام کے مطابق حویلیاں ۔ مانسہرہ۔ ہزارہ۔ ہکلہ۔ ڈی آئی خان موٹر وے جون2020ء تک ، سیالکوٹ۔لاہور دسمبر 2019ء تک، شورکوٹ۔خانیوال، سکھر ملتان موٹر وے اگست 2019ء تک مکمل ہو جائیں گے اور سکھر۔ حیدر آباد کی تعمیر زیر غور ہے۔ ان موٹر ویز کی تعمیر سے پاکستانی عوام کو نہ صرف جدید سفری سہولیات میسر آئیں گی بلکہ کاروباری سرگرمیاں میں بھی اضافہ ہوگا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو بھی بہتر روزگار کے مواقع کے ساتھ ساتھ سہل سفری سہولیات بھی مل سکیں گیں۔

متعلقہ عنوان :