Live Updates

حریم فاروق نے فلموں کی کوالٹی کو کامیابی کی وجہ قراردیدیا

عید الاضحی پر 3 فلمیں ریلیز ہوں یا اس سے زیادہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں

جمعرات 18 جولائی 2019 12:04

حریم فاروق نے فلموں کی کوالٹی کو کامیابی کی وجہ قراردیدیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) اداکارہ حریم فاروق نے کہا ہے کہ عید الاضحی پر 3 فلمیں ریلیز ہوں یا اس سے زیادہ ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں، ہر فلم اپنی کوالٹی کی وجہ سے کامیابی حاصل کرے گی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ ملکی سینما اور فلم انڈسٹری کو استحکام دینے کیلئے ہم سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کے ہدایتکار اظفر جعفری نے کہا ہے کہ شائقین کی جانب سے فلم کے ٹریلر کی پذیرائی کامیابی کی طرف اشارہ ہے۔فلم ’’ہیر مان جا‘‘ کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے، اس کی کاسٹ میں حریم فاروق کے علاوہ علی رحمن خان، فیضان شیخ، میکال ذوالفقار، شاز علی خان، آمنہ شیخ، عابد علی، علی کاظمی اور احمد علی اکبر شامل ہیں، فلم عیدالضحیٰ پر ریلیز ہو گی۔
Live عید الفطر سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :