ایڈیشنل چیف سیکرٹری متاثرہ علاقہ لیسوا پہنچ گئے ‘جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا

جمعرات 18 جولائی 2019 12:28

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات سیدآصف حسین نے سیکرٹری سروسز چوہدری لیاقت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اعجاز احمد خان کے ہمراہ بدھ کے روز فلیش فلڈ سے متأثرہ علاقے لیسوا کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے متأثرہ علاقے میںریسکیو اور امدادی کاروائیوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے سیلابی ریلے میں جان بحق ہونے والی شاہنوا ز بٹ کی تین بیٹیوں اُن کی اہلیہ اور بھابھی کی تعزیت کے لیے اُن کی رہائش گاہ پر گئے جبکہ اس حادثے میں جان بحق ہونے والے دیگر چار مقامی افراد سے بھی اُن کے عارضی گھروں میں جا کر فردا ًفرداً تعزیت کا اظہار کیا ۔

انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کیلئے فاتحہ خوانی کی اورلواحقین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نیلم راجہ محمود شاہداور ایس پی نیلم نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات کو تمام ریسکیو اور ریلیف کاروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے ایکسئین شاہرات عبد الماجد اعوان کو ہدایت کی کہ فی الفور متأثرہ جگہ پر ڈوزر مشین کے استعمال سے ملبہ اٹھا کر انسانی اموات کے وجود کے امکان کاپتہ لگایا جائے ۔

انہوںنے کہا کہ پوری حکومت اور حکومتی ادارے پاک فوج کے ساتھ مل کر ریلیف اور امداد فراہم کرنے میں مصروف ہیں لیکن ہماری تمام تر کوششیں اس حادثے کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ریسکیو کرنے میں ہونی چاہئیں۔اس موقع پر ان کے ہمراہ چئیرمین آزاد کشمیر ریڈ کریسنٹ سردارمحمود،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسکیو 1122خواجہ عمر رشید،جملہ ضلعی انتظامیہ ،ریسکیو 1122،اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینیجمنٹ اتھارٹی ،شہری دفاع کے رضا کار،پولیس و دیگر ریسکیو ٹیمیں متأثرہ علاقے میںموجود رہے۔

متعلقہ عنوان :