ابو ظہبی: بیوی کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے والے کو جیل ہو گئی

دونوں کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے، خاوند نے طیش میں آ کر بیوی کو گالیاں دے ڈالیں

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 18 جولائی 2019 12:14

ابو ظہبی: بیوی کو واٹس ایپ پر دھمکیاں دینے والے کو جیل ہو گئی
ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18جولائی 2019ء ) مقامی عدالت نے ایک اماراتی شخص کو بیوی کو گالیاں اور دھمکیاں دینے کے الزام میں دو ماہ کے لیے عدالت بھیج دیا ہے۔ استغاثہ کے مطابق ملزم کے اپنی بیوی کے ساتھ تعلقات کشیدہ تھے، اُسے اپنی بیوی کے کردار پر شک تھا۔ تاہم خاوند نے پیار سے بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی بجائے اور اپنی غلط فہمی دُور کرنے کی بجائے بیوی کے واٹس ایپ پر ٹیکسٹ میسجز بھیجے جن میں اُسے گالیاں دی گئی تھیں اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئی تھیں۔

خاتون نے خاوند کی جانب سے شرمناک پیغامات بھیجنے پر اُس کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا۔ خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اُس کی اپنے خاوند کے ساتھ کچھ معاملات پر غلط فہمی چل رہی تھی۔ اُس کے خاوند نے بجائے اُس کے ساتھ بات کرنے کے، اُسے ذلت آمیز اور گالیوں بھرے واٹس ایپ پیغامات بھیج دیئے۔

(جاری ہے)

ایسا صرف ایک بار نہیں ہوا بلکہ مختلف مواقع پر ہوا۔اُس کا خاونداُس کے بار منع کرنے کے باوجود اس حرکت سے باز نہ آیا ۔

جب اُس سے اپنی مزید ذِلت برداشت نہ ہوئی تو اُس نے اپنے خاوند کو اُس کی گھٹیا سوچ پر سبق سکھانے کا فیصلہ کیا۔ عدالت نے ملزم کو دو ماہ قید کی سزا سُنا دی۔ جس کے خلاف اُس نے اپیل کورٹ میں اپیل دائر کی جس میں اُس نے موٴقف اختیار کیا کہ اُسے غلط طور پر اس معاملے میں ملوث کیا گیا ہے۔ میاں بیوی کے خاندانوں کے درمیان بھی کچھ جھگڑے چل رہے تھے، جس پر بیوی نے انتقاماً یہ کارروائی کی۔ حالانکہ وہ اپنی بیوی کے ساتھ رہنا چاہتا ہے مگر بیوی نے اُس کے خلاف خلع کا معاملہ درج کرا د یا ہے اور بچوں کو بھی اپنی تحویل میں رکھنا چاہتی ہے۔جج کی جانب سے دونوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علیحدگی کی طرف نہ جائیں اور آپس میں بیٹھ کر معاملات طے کر لیں۔ اس مقدمے کی اگلی سماعت 15 ستمبر کو ہو گی۔

متعلقہ عنوان :