آسام میں 40 چالیس لاکھ لوگوں کو شہریت سے محروم کئے جانے پر خود کشی کے واقعات میں اضافہ

جمعرات 18 جولائی 2019 12:40

آسام میں  40 چالیس لاکھ لوگوں کو شہریت سے محروم کئے جانے پر خود کشی کے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) بھارتی ریاست آسام میں 40 چالیس لاکھ لوگوں کو شہریت سے محروم کئے جانے پر خود کشی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پسماندہ ریاست میں زیادہ تر مسلمانوں کی شہریت ختم کرنے کے بعد انہیں حراستی مراکز بھیجنے کا منصوبہ بنایاجارہا ہے جس سے ان میں شدید خوف وہراس پیدا ہورہا ہے ۔

(جاری ہے)

ریاستی حکام کا کہنا ہے کہ ہم یہ معلوم کررہے ہیں کہ کون آسام میں پیدا ہوا ہے اورکون ہمسایہ ملک بنگلہ دیش سے آیا ہے۔ غیرسرکاری تنظیم سٹیزن فار جسٹس اینڈ پیس کے مطابق جولائی 2018 میں بھارتی حکومت نے لوگوں کی شہریت سے متعلق ایک مسودہ جاری کیا تھا جس میں ایسے 40 لاکھ لوگوں کے نام شامل نہیں تھے جو اس وقت آسام میں مقیم ہیں حکومت کے اس منصوبہ کے خلاف آسام بھر میں لوگوں نے احتجاجی مظاہرے شروع کردئے ہیں جو مطالبہ کررہے ہیں کہ بی جے پی حکومت ریاست میںانتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کی پالیسی نافذ نہ کرے اور لوگوں کی شہریت سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلہ کی خلاف ورزی نہ کرے