بھنڈی توری کی دوسری کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے، ماہرین

جمعرات 18 جولائی 2019 13:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2019ء) ماہرین زراعت نے کہا کہ بھنڈی توری کی دوسری فصل کی کاشت جولائی کے آخر تک مکمل کر لی جائے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کے لئے گرم مرطوب آب و ہوا کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ یہ کہر کے اثر کو برداشت نہیں کرتی جبکہ اگر کاشت کے وقت مطلع ابر آلود ہو جائے اور درجہ حرارت 18ڈگری سینٹی گریڈ سے کم ہو تو بیج کا اگائو متاثر ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھنڈی توری کے بیج کے بہترین اگائو اور بڑھوتری کے لئے درجہ حرارت 25 تا 30 ڈگری سینٹی گریڈ ہونا چاہیے جو فروری مارچ اور جون جولائی میں آسانی سے دستیاب ہوجاتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بھنڈی توری کی فصل سال میں دومرتبہ کامیابی سے کاشت کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فروری مارچ میں کاشتہ فصل اپریل سے ستمبر تک پھل دیتی ہے جبکہ جون جولائی والی فصل اگست سے نومبر تک پیداوار دیتی ہے۔